عمران خان سے علی امین گنڈاپور کی ملاقات، سکیورٹی اداروں سے تعاون اور وفاق سے ملاقاتوں کی ہدایت

پشاور(قدرت روزنامہ)بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو صوبائی حقوق کے حصول کے لیے ایس آئی ایف سی سمیت تمام وفاقی پلیٹ فارمز پر بات چیت اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھنے اور سیکیورٹی اداروں سے تعاون کی ہدایت کردی۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف کی جانب سے میڈیا کو جاری تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ہفتہ کے روزاڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی جس میں اہم سیاسی امور پر مشاورت کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے عمران خان سے اہم سیاسی امور پر ہدایات لیں، ملاقات کے دوران سینیٹ الیکشن میں خیبر پختونخوا سے ناموں پر مشاورت ہوئی اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے بانی پی ٹی آئی سے خیبر پختونخوا سے سینیٹ الیکشن کے لیے ناموں کی منظوری لی۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف کے مطابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے وزیر اعظم سے ملاقات کے بارے میں عمران خان کو تفصیلی بریفنگ دی، بانی پی ٹی آئی نے وزیر اعلی خیبرپختونخوا کو ہدایت دی کہ صوبائی حقوق کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں، وزیر اعلی نے آئندہ ہونے والے ایس آئی ایف سی اجلاس کی حوالے سے بھی مشاورت کی جس پر بانی پی ٹی آئی نے وزیر اعلی کو ہدایت دی کہ صوبائی حقوق کے لیے ایس آئی ایف سی اور دیگر وفاقی پلیٹ فارم پر بات چیت کا سلسلہ جاری رکھیں۔

مشیر اطلاعات کے مطابق ملاقات کے دوران صوبے میں امن وامان کے حوالے سے بات چیت ہوئی، ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی نے شمالی وزیرستان میں ہونے والے حملے پر افسوس کا اظہار کیا اور وزیراعلیٰ کو ہدایت کی کہ صوبے میں سیکیورٹی صورتحال کی بہتری کے لیے ہر قسم اقدامات اٹھائیں۔

بیرسٹر سیف کے مطابق عمران خان نے وزیر اعلی کو ہدایت دی کہ سیکیورٹی معاملات میں سیکیورٹی اداروں کے ساتھ تعاون جاری رکھیں۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے صحت کارڈ کی بحالی، اور رمضان پیکیج پر بھی بریفنگ دی جس پر عمران خان نے خوشی کا اظہار کیا۔

Recent Posts

جاپانی کمپنیوں کیلئے پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں،مریم نواز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جاپان کے سفیر واڈامتسوہیرو کی ملاقات لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ…

10 mins ago

کرغزستان میں کوئی پاکستانی جاں بحق نہیں ہوا، نہ ہی کسی طالبہ سے زیادتی ہوئی، نائب وزیراعظم

واپسی کے خواہشمند طلبا کو حکومت اپنے خرچے پر لائے گی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار…

20 mins ago

خیبرپختونخوا حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے 3 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا اعلان

کسانوں کو فی من گندم کی قیمت3900 روپے دی جائے گی، صوبائی وزیرخوراک پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخواحکومت…

30 mins ago

کراچی : ڈیفنس کے بنگلے میں جواں سال ملازمہ کی پراسرار ہلاکت پر ورثا سراپا احتجاج

پاریہ کماری کی ہلاکت کا واقعہ 12 مئی کو پیش آیا تھا کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی…

42 mins ago

ٹک ٹاک خراب کرنے پراسکول ٹیچر نے 6 طلبا کا ہاتھ توڑ ڈالے

غریب آباد(قدرت روزنامہ)افسوس ناک واقعہ گورنمنٹ ہائی اسکول غریب آباد پشاور میں پیش آیا ملزم…

57 mins ago

ٹی20 ورلڈکپ کی ٹاپ 4 ٹیمیں کون سی ہوں گی؟ سابق بھارتی کرکٹر و کمنٹیٹر محمد کیف نے پیشگوئی کردی

ممبئی(قدرت روزنامہ )سابق بھارتی کرکٹر و کمنٹیٹر محمد کیف نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے ٹاپ فور…

1 hour ago