غربت سے تنگ ماں 2 بچوں سمیت نہر میں کود گئی، 1 بچہ جاں بحق

منڈ بہاؤالدین(قدرت روزنامہ) غربت کی وجہ ماں نے 2 بچوں سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی ہے .

آج نیوز کے مطابق چک ڈاڈا میں گھریلو ناچاقی اور غربت کے باعث خاتون نے بچوں سمیت نہر میں چھلانگ لگائی .

ریسکیو 1122 نے آپریشن شروع کر دیا ہے، جبکہ ماں اور ایک بچے کو زندہ بچا لیا گیا ہے، تاہم دوسرے بچے کی لاش کو نکال لیا گیا ہے .

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق بچے کی شناخت سبحان کے نام سے ہوئی ہے، جس کی عمر 1 سال تھی، علاقہ مکینوں کے مطابق خاتون کا خاوند سے کسی بات پر جھگڑا ہوا تھا، خاتون بچوں کو لے کر میکے آئی اور نہر میں چھلانگ لگا دی ،غربت اور گھریلو ناچاقی کی وجہ سے انکے گھر لڑائی جھگڑا رہتا تھا .

. .

متعلقہ خبریں