موٹر وے پر سروس ایریا کی مسجد کے باہر سے مسافر نمازی کا 3 لاکھ روپےکا جوتا چوری، مقدمہ درج

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) اسلام آباد پشاور موٹر وےکے ہکلا انٹر چینج کے سروس ایریا کی مسجد کے باہر سے مسافر نمازی کا 3 لاکھ روپےکا جوتا چوری ہوگیا جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، تھانہ ٹیکسلا میں مسافر کی درخواست پر قیمتی سپورٹس شُو کی چوری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق مسافر نے ہکلا انٹرچینج کے ریسٹ ایریا کی مسجد میں نماز پڑھنے کے لیے جوتے اتار کر رکھے تھے، جن کی قیمت ڈھائی سے تین لاکھ روپے تھی، جس شخص نے جوتے چرائے وہ خود بھی لگژری گاڑی میں ڈرائیور کے ساتھ آیا تھا۔جیونیوز کے مطابق متاثرہ مسافر نے سی سی ٹی وی ویڈیو حاصل کرکے مسافر کی شناخت کرکے رابطہ کیا، مدعی کے مطابق جوتا چرانے والا غلطی ماننے کے باوجود جوتے واپس کرنے سے انکاری ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق جوتا چوری کا واقعہ 23 جنوری کو پیش آیا تھا۔

Recent Posts

کراچی؛ فائرنگ سے پیپلز پارٹی کا کونسلر قتل، پولیس نے ٹارگٹ کلنگ قرار دیدیا

کراچی(قدرت روزنامہ)عوامی کالونی تھانے کی حدود کورنگی صنعتی ایریا میں نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ…

3 mins ago

سندھ حکومت کا گورنر سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ

کراچی(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے گورنر کامران ٹیسوری سے فوری مستعفی ہونے کا…

16 mins ago

پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی بھی مہنگی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کے نرخ میں بھی اضافہ…

25 mins ago

بجلی چوری روکنے اور وصولیوں کیلیے آئی ایس آئی، ایم آئی کا سپورٹ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے بجلی چوری روکنے اور وصولیوں کے لیے آخری پلان…

34 mins ago

یہ ملکی تاریخ کا بدترین بجٹ ہے جس میں سارا بوجھ عوام پر ڈال دیا گیا، شاہد خاقان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حالیہ بجٹ پاکستان…

42 mins ago

ایک سے 15 گریڈ تک نوکریاں کراچی کے مقامی افراد کو ملنی چاہئیں، ایم کیو ایم

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ایک…

49 mins ago