آئی ایم ایف کو خط لکھنا ملک دشمنی کے مترادف ، یہ سیاسی جماعت اپنی شناخت کھو چکی، آج بے نام پارٹی ہے: خواجہ آصف

سیالکوٹ (قدرت روزنامہ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کو خط لکھنا ملک دشمنی کے مترادف ہے، یہ سیاسی جماعت اپنی شناخت کھو چکی، آج یہ بے نام پارٹی ہے۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق سیالکوٹ میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ میر علی میں گذشتہ روز ہونے والے دہشت گردی واقعے کی مذمت کرتے ہیں، کل لیفٹننٹ کرنل، کیپٹن اور جوان شہید ہوئے، دہشت گردی کے خلاف قربانی دینے والے ہمارے محسن ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑنے کیلئے اتحاد ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہدا سے متعلق ایک سیاسی جماعت نے سوشل میڈیا پر مہم چلائی اور شہادتوں کا مذاق اڑایا۔ وطن کے ساتھ اس سے بڑی دشمنی کوئی ہو نہیں سکتی۔ الیکشن میں اختلافات پر شہدا کو شامل کرنا انتہائی گھٹیا عمل ہے۔ یہ سیاسی جماعت اپنی شناخت کھو چکی، آج یہ بے نام پارٹی ہے۔ کون اس پارٹی کو چلا رہا ہے، کون ملک سے باہر بیٹھ کر گالیاں دے رہا ہے۔ ملک کی خیر مانگنے کی بجائے یہ بد دعائیں دیتے ہیں۔ آئی ایم ایف کو خط لکھنا ملک دشمنی کے مترادف ہے۔

Recent Posts

ایک سے 15 گریڈ تک نوکریاں کراچی کے مقامی افراد کو ملنی چاہئیں، ایم کیو ایم

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ایک…

4 mins ago

سندھ اور پنجاب میں شدید بارش و سیلاب کا امکان، نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر فعال

لاہور(قدرت روزنامہ) این ڈی ایم اے نے پنجاب اور سندھ میں شدید بارشوں اور ممکنہ…

15 mins ago

مخصوص نشستیں؛ باپ پارٹی کو مخصوص نشستیں دینے کا فیصلہ غیرقانونی تھا، الیکشن کمیشن

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مخصوص نشستیں کیس میں الیکشن کمیشن کے مؤقف میں تضاد سامنے آگیا،…

25 mins ago

جماعت اسلامی کا ٹیکسز، مہنگی بجلی و گیس کیخلاف اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ) جماعت اسلامی نے بھاری ٹیکسز اور مہنگی بجلی و گیس کے خلاف اسلام…

34 mins ago

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اچانک مفتی محمود ہاسپٹل پہنچ گئے

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا ڈاکٹروں اور طبی اسٹاف کی غیر حاضری اور صفائی کی ابتر…

42 mins ago

الیکشن کمیشن خودمختار آئینی ادارہ ہے،کوئی غیرآئینی کام ہوا ہے تو سپریم کورٹ بالکل اڑا دے گی،چیف جسٹس پاکستان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں چیف جسٹس پاکستان نے…

1 hour ago