پاکستان کا اقوام متحدہ میں اسلامو فوبیا سے نمٹنے سے متعلق قرارداد کی منظوری کا خیرمقدم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں “اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے اقدامات ” کی قرارداد کی منظوری کا خیرمقدم کیا ہے جس میں جنرل اسمبلی نے مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک اور دشمنی یا تشدد پر اکسانے کی مذمت کی اور اسلامو فوبیا سے نمٹنے کیلئے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کی تعیناتی کی بھی سفارش کی ہے۔
نجی ٹی وی سما کے مطابق ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ “اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے اقدامات” کی قرارداد پاکستان نے اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے جنرل اسمبلی کی قرارداد254کی پیروی کے طور پر پیش کی ، جس میں پندرہ مارچ کو اسلاموفوبیا سے نمٹنے کےلئے عالمی دن کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔نئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی ، مساجد سمیت مقدس مقامات اور مزارات پر حملے اسلافوبیا کے زمرے میں آتے ہیں۔ مذہبی عدم برداشت ، منفی دقیانوسی تصورات ، نفرت اور تشدد کے واقعات بھی مسلم دشمنی کے عکاس ہیں۔جنرل اسمبلی نے رکن ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مذہبی عدم برداشت ، منفی دقیانوسی سوچ ، نفرت ، تشدد پر اکسانے اور مسلمانوں کیخلاف تشدد سے نمٹنے کے لیے قانون سازی اور پالیسی اقدامات کریں۔
ممتاز زہرا بلوچ کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان جنرل اسمبلی کے “اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لئے خصوصی ایلچی کی تقرری کے مطالبے کا بھی خیرمقدم کرتا ہے ، یہ اپنی نوعیت کی پہلی تقرری ہوگی ، جو اسلامو فوبیا کی لعنت سے نمٹنے کے لئے وقف ہے ، قرارداد کی منظوری اسلاموفوبیا کے بڑھتے واقعات کے نازک وقت میں سامنے آئی ہے۔

Recent Posts

اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے بعد ڈرامائی واپسی پر سینیٹر فیصل…

4 hours ago

علی امین گنڈا پور کی اسمبلی میں تقریر پر صحافی برس پڑے

  پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 24 گھنٹے غائب رہنے کےبعد اچانک اسمبلی اجلاس…

4 hours ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ڈرامائی واپسی پر حکومت کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے…

4 hours ago

وزیراعلیٰ نے تسلیم کیا وہ خودساختہ روپوش تھے,گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے تسلیم…

4 hours ago

علی امین کے پی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں تو ڈی چوک کیوں نہیں؟ فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ…

4 hours ago

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ،2افرادزخمی

  کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس میں…

4 hours ago