اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین سات ہزار رنز بنانے والے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی کرس گیل کا عالمی ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے۔بابر اعظم کو کرس گیل کا تیز رفتاری سے سات ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ توڑنے کے لیے سات اننگز میں 121 رنز کی ضرورت ہے،بابر اعظم اب تک 184 اننگز میں 6ہزار 879 رنز بنا چکے ہیں۔دوسری جانب کرس گیل نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سات ہزار رنز 192 اننگز میں مکمل کیے تھے۔انٹرنیشنل کرکٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم تیز رفتاری
سے تین ہزار، چار ہزار اور چھ ہزار رنز بنانے والے بیٹسمین ہیں۔ایشیائی بیٹسمینوں میں انکا شمار تیز رفتاری سے ایک ہزار اور دو ہزار رنز بنانے والے کرکٹرز میں ہوتا ہے۔کرس گیل نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 11 اپریل 2015 کو تیز ترین 7 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کیا تھا جسے اب تک کوئی نہیں توڑ سکا ہے۔
برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…
لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…
کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…
لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…