آصفہ بھٹوباپ کی نشست این اے207 پر ضمنی الیکشن لڑیں گی

نواب شاہ (قدرت روزنامہ )آصفہ بھٹو کو پارلیمان میں لانے کی تیاری کی جارہی ہیں، وہ اپنے باپ آصف زرداری کی چھوڑی ہوئی نشست این اے207 پر ضمنی الیکشن لڑیں گی .
نجی ٹی وی سما کے مطابق آصفہ بھٹو ریلی کی صورت میں زرداری ہاﺅس نواب شاہ پہنچیں .

جیالوں نے نعروں کی گونج میں پتیاں نچاور کر کے استقبال کیا . آصفہ نے بھی نعرے بازی میں کارکنوں کا ساتھ دیااور کہا کہ مجھے کامیاب کرائیں تاکہ آپ کی خدمت کرسکوں . زرداری ہاﺅس میں خطاب کرتے ہوئے آصفہ بھٹو کا کہنا تھا کہ شہید بے نظیر آباد کے عوام نے پہلے ان کے والد کو کامیاب کرایا تھا . اب مجھے کامیاب کرانا ہے تاکہ آپ کی خدمت کرسکیں . آصفہ بھٹو زرداری نواب شاہ میں بالوجاقبا قبرستان بھی گئیں،ڈاکٹرعذرا فضل پیچوہو بھی آصفہ بھٹو کے ہمراہ تھیں ،آصفہ بھٹو نے دادا حاکم زرداری،دادی بلقیس بیگم اور زریں آرا بیگم کی قبروں پر حاضری دی ،قبروں پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے .
این اے 207 پر آصفہ بھٹو کے کاغذات نامزدگی وصول کر لئے گئے ہیں جو کل جمع کرائے جائیں گے .

. .

متعلقہ خبریں