آصفہ بھٹوباپ کی نشست این اے207 پر ضمنی الیکشن لڑیں گی

نواب شاہ (قدرت روزنامہ )آصفہ بھٹو کو پارلیمان میں لانے کی تیاری کی جارہی ہیں، وہ اپنے باپ آصف زرداری کی چھوڑی ہوئی نشست این اے207 پر ضمنی الیکشن لڑیں گی۔
نجی ٹی وی سما کے مطابق آصفہ بھٹو ریلی کی صورت میں زرداری ہاﺅس نواب شاہ پہنچیں ۔ جیالوں نے نعروں کی گونج میں پتیاں نچاور کر کے استقبال کیا۔ آصفہ نے بھی نعرے بازی میں کارکنوں کا ساتھ دیااور کہا کہ مجھے کامیاب کرائیں تاکہ آپ کی خدمت کرسکوں۔زرداری ہاﺅس میں خطاب کرتے ہوئے آصفہ بھٹو کا کہنا تھا کہ شہید بے نظیر آباد کے عوام نے پہلے ان کے والد کو کامیاب کرایا تھا۔ اب مجھے کامیاب کرانا ہے تاکہ آپ کی خدمت کرسکیں۔آصفہ بھٹو زرداری نواب شاہ میں بالوجاقبا قبرستان بھی گئیں،ڈاکٹرعذرا فضل پیچوہو بھی آصفہ بھٹو کے ہمراہ تھیں ،آصفہ بھٹو نے دادا حاکم زرداری،دادی بلقیس بیگم اور زریں آرا بیگم کی قبروں پر حاضری دی ،قبروں پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔
این اے 207 پر آصفہ بھٹو کے کاغذات نامزدگی وصول کر لئے گئے ہیں جو کل جمع کرائے جائیں گے۔

Recent Posts

اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے بعد ڈرامائی واپسی پر سینیٹر فیصل…

4 hours ago

علی امین گنڈا پور کی اسمبلی میں تقریر پر صحافی برس پڑے

  پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 24 گھنٹے غائب رہنے کےبعد اچانک اسمبلی اجلاس…

4 hours ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ڈرامائی واپسی پر حکومت کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے…

4 hours ago

وزیراعلیٰ نے تسلیم کیا وہ خودساختہ روپوش تھے,گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے تسلیم…

4 hours ago

علی امین کے پی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں تو ڈی چوک کیوں نہیں؟ فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ…

4 hours ago

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ،2افرادزخمی

  کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس میں…

4 hours ago