نیوزی لینڈ سیریز میں کھلاڑیوں کو وہی رول دیا جائے جو ورلڈ کپ میں انہیں دینا ہے، شاداب خان نے آواز اٹھادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کی تیاری ابھی سے کرنی ہوگی، نیوزی لینڈ سیریز میں کھلاڑیوں کو وہی رول دیا جائے جو ورلڈ کپ میں انہیں دینا ہے .

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ یہ ورلڈ کپ کا سیزن ہے، ورلڈ کپ سے قبل کھلاڑیوں کو اعتماد دیا جائے، جس کو بھی کپتان بنائیں لمبے عرصے کے لیے بنائیں .

روزنامہ جنگ کے مطابق انہوں نے کہا کہ مشکل صورتحال تھی لیکن رن ریٹ کنٹرول میں تھا، عماد کا شمار دنیا کے بہترین آل راؤنڈرز میں ہوتا ہے، آخری تین میچز میں انہوں نے بہترین کھیل پیش کیا .

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان کا کہنا ہے کہ حیدر علی پر اعتماد تھا، اس کو برقرار رکھا، میں اس طرح بولنگ نہیں کررہا جس طرح ہونی چاہیے، ورلڈ کپ اور ایشیاء کپ میں مجھ سے اچھی بولنگ نہیں ہوئی، کچھ تکنیک پر کام کر رہا ہوں، وقت نہیں مل رہا .

. .

متعلقہ خبریں