نیوزی لینڈ سیریز میں کھلاڑیوں کو وہی رول دیا جائے جو ورلڈ کپ میں انہیں دینا ہے، شاداب خان نے آواز اٹھادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کی تیاری ابھی سے کرنی ہوگی، نیوزی لینڈ سیریز میں کھلاڑیوں کو وہی رول دیا جائے جو ورلڈ کپ میں انہیں دینا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ یہ ورلڈ کپ کا سیزن ہے، ورلڈ کپ سے قبل کھلاڑیوں کو اعتماد دیا جائے، جس کو بھی کپتان بنائیں لمبے عرصے کے لیے بنائیں۔روزنامہ جنگ کے مطابق انہوں نے کہا کہ مشکل صورتحال تھی لیکن رن ریٹ کنٹرول میں تھا، عماد کا شمار دنیا کے بہترین آل راؤنڈرز میں ہوتا ہے، آخری تین میچز میں انہوں نے بہترین کھیل پیش کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان کا کہنا ہے کہ حیدر علی پر اعتماد تھا، اس کو برقرار رکھا، میں اس طرح بولنگ نہیں کررہا جس طرح ہونی چاہیے، ورلڈ کپ اور ایشیاء کپ میں مجھ سے اچھی بولنگ نہیں ہوئی، کچھ تکنیک پر کام کر رہا ہوں، وقت نہیں مل رہا۔

Recent Posts

اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے بعد ڈرامائی واپسی پر سینیٹر فیصل…

4 hours ago

علی امین گنڈا پور کی اسمبلی میں تقریر پر صحافی برس پڑے

  پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 24 گھنٹے غائب رہنے کےبعد اچانک اسمبلی اجلاس…

4 hours ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ڈرامائی واپسی پر حکومت کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے…

4 hours ago

وزیراعلیٰ نے تسلیم کیا وہ خودساختہ روپوش تھے,گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے تسلیم…

4 hours ago

علی امین کے پی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں تو ڈی چوک کیوں نہیں؟ فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ…

4 hours ago

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ،2افرادزخمی

  کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس میں…

4 hours ago