ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے سابقہ شوہر عادل خان درانی نے اپنی سابقہ اہلیہ کی جلد گرفتاری کا دعویٰ کردیا .
روزنامہ جنگ کے مطابق عادل خان درانی نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ راکھی ساونت کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا، وہ گزشتہ 4 ماہ سے دبئی میں مفرور ہے .
انہوں نے کہا کہ راکھی ساونت سے متعلق کئی مقدمات درج کروائے ہیں، اُسے دبئی سے بھارت واپسی پر گرفتار کرلیا جائے گا .
عادل درانی نے دعویٰ کیا کہ راکھی ساونت نے دبئی سے ضمانت کےلیے پوری کوشش کی ہے لیکن وہ اب تک اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے . انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ میں نے بہت سارے مقدمات راکھی ساونت کے خلاف درج کروائے ہیں، وہ دبئی میں کیوں ہے؟ وجہ ہمارے مقدمات ہیں .
عادل درانی نے کہا کہ اداکارہ گزشتہ کئی ماہ سے بھارت سے مفرور ہے، اگر وہ بھارت آگئی تو صرف 2 گھنٹے میں سلاخوں کے پیچھے ہوگی .
ان کا کہنا تھا کہ راکھی ساونت تو ضمانت لینے کے قابل بھی نہیں رہی، ہمارے مقدمات کی وجہ سے اُس کی اپیل تمام عدالتوں سے مسترد ہوجائے گی .
راکھی ساونت سے شادی کے بعد سے عادل درانی شہ سرخیوں میں ہیں، انہوں نے حال ہی میں سومی خان سے دوسری شادی کی ہے .
. .