عادل خان درانی نے اپنی سابقہ اہلیہ راکھی ساونت کی جلد گرفتاری کا دعویٰ کردیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے سابقہ شوہر عادل خان درانی نے اپنی سابقہ اہلیہ کی جلد گرفتاری کا دعویٰ کردیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق عادل خان درانی نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ راکھی ساونت کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا، وہ گزشتہ 4 ماہ سے دبئی میں مفرور ہے۔انہوں نے کہا کہ راکھی ساونت سے متعلق کئی مقدمات درج کروائے ہیں، اُسے دبئی سے بھارت واپسی پر گرفتار کرلیا جائے گا۔

عادل درانی نے دعویٰ کیا کہ راکھی ساونت نے دبئی سے ضمانت کےلیے پوری کوشش کی ہے لیکن وہ اب تک اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ میں نے بہت سارے مقدمات راکھی ساونت کے خلاف درج کروائے ہیں، وہ دبئی میں کیوں ہے؟ وجہ ہمارے مقدمات ہیں۔

عادل درانی نے کہا کہ اداکارہ گزشتہ کئی ماہ سے بھارت سے مفرور ہے، اگر وہ بھارت آگئی تو صرف 2 گھنٹے میں سلاخوں کے پیچھے ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ راکھی ساونت تو ضمانت لینے کے قابل بھی نہیں رہی، ہمارے مقدمات کی وجہ سے اُس کی اپیل تمام عدالتوں سے مسترد ہوجائے گی۔

راکھی ساونت سے شادی کے بعد سے عادل درانی شہ سرخیوں میں ہیں، انہوں نے حال ہی میں سومی خان سے دوسری شادی کی ہے۔

Recent Posts

اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے بعد ڈرامائی واپسی پر سینیٹر فیصل…

4 hours ago

علی امین گنڈا پور کی اسمبلی میں تقریر پر صحافی برس پڑے

  پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 24 گھنٹے غائب رہنے کےبعد اچانک اسمبلی اجلاس…

4 hours ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ڈرامائی واپسی پر حکومت کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے…

4 hours ago

وزیراعلیٰ نے تسلیم کیا وہ خودساختہ روپوش تھے,گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے تسلیم…

4 hours ago

علی امین کے پی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں تو ڈی چوک کیوں نہیں؟ فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ…

4 hours ago

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ،2افرادزخمی

  کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس میں…

4 hours ago