سینیٹ کا ٹکٹ نہ ملنے پر ن لیگ چھوڑنے کی افواہیں، ڈاکٹر آصف کرمانی کا اہم بیان سامنے آ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما ڈاکٹر آصف کرمانی نے سینیٹ کا ٹکٹ نہ ملنے پر ن لیگ چھوڑنے کی افواہیں پر اہم جاری کردیا گیا .

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ڈاکٹر آصف کرمانی کا کہناتھا کہ مسلم لیگ ن میں ہوں، نوازشریف کو آج بھی اپنا قائد سمجھتا ہوں،سینیٹ ٹکٹ کیلئے پارٹی کو کوئی درخواست نہیں دی تھی،سینیٹ کی ٹکٹ میں نہ دلچسپی تھی اور نہ ہی دستیاب ہوں .

لیگی رہنما کا مزید کہناتھا کہ سینیٹ ٹکٹ کیلئے کسی سے رابطہ تک نہیں کیا،مسلم لیگ ن نہیں چھوڑی، حادثاتی نہیں ، پیدائشی مسلم لیگی ہوں،مجھے کسی سے مسلم لیگی ہونے کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں،سیاسی نومولود گمراہ کن خبریں پھیلانے سے بازرہیں .

. .

متعلقہ خبریں