اسلام آباد (قدرت روزنامہ)میکرونی تو یقیناً سب ہی نے کھائی ہوگی لیکن میکرونی رول بہت کم ہی لوگوں نے کھایا ہوگا تو پھر آج ہی افطار میں بنا کر آزمائیں۔
اجزاء:
میکرونی ایک کپ، چیڈر چیز(کش کیا ہوا) 1 کپ، درمیانے سائز کا پیاز (باریک کٹا ہوا) ایک عدد ، ہری مرچ (باریک کٹی ہوئی) 4 سے 5 عدد، گرم مصالحہ (پاؤڈر ) 1 چائے کا چمچہ، نمک حسب ذائقہ، ہرا دھنیا (باریک کٹا ہوا) حسب ذائقہ، انڈے 2 عدد، بریڈ کرمز حسب ضرورت، میدہ حسب ضرورت اور تلنے کے لیے تیل۔
ترکیب:
میکرونی کو فوڈ پرسیسر میں ڈال کر اچھی طرح گرائنڈ کر لیں۔ چیڈر چیز، ہری مرچ، پیاز، ہرا دھنیا کو بھی ساتھ ہی گرائنڈ کر لیں۔
اس مرکب کو ایک باؤل میں ڈالیں پھر اس میں نمک، کالی مرچ پاؤڈر گرم مصالحہ پاؤڈر، زیرہ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اور ہتھیلی پر ہلکا سا تیل لگا کر ان کو رولز کی شکل دیں اور ریفریجریٹر میں 15 سے 20 منٹ کے لیے رکھ دیں۔ اس کے بعد انڈے پھینٹ لیں ان کو پہلے میدے اور پھر بریڈ کرمز میں اچھی طرح رول کرلیں۔
تیل گرم کریں اور رولز کو تیل میں ڈیپ فرائی کر لیں۔ گولڈن ہونے پر نکالیں اور ٹماٹو کیچپ کے ساتھ پیش کریں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سائنسدانوں کو بحر الکاہل میں دنیا کا سب سے بڑا مرجان مل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا صارفین پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی اور ان کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ ہفتے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر خودکش…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان برسبین آسٹریلیا میں 3 ٹی20 میچز کی سیریز…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سرکاری…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آپ کو یوٹیوب استعمال کرتے وقت اکثر اس کی جانب سے قلیل…