سندھ اور بلوچستان کے صارفین کیلیے گیس مزید مہنگی ہونے کا امکان


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) آئندہ مالی سال سے سندھ اور بلوچستان کے صارفین کے لیے گیس مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے جس کے لیے اوگرا کو درخواست جمع کرا دی گئی۔سوئی سدرن گیس کمپنی نے یکم جولائی 2024 سے گیس مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے۔
ایس ایس جی سی نے گیس قیمت میں 274روپے 40 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگا ہے اور گیس کی نئی اوسط قیمت 1740.80روپے مقرر کرنے کی درخواست کی ہے۔
درخواست میں سوئی سدرن نے کل 79ارب 63کروڑ روپے ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ لگایا ہے جس میں مقامی گیس کی مد میں ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ 56ارب69 کروڑ روپے اور آر ایل این جی کے شارٹ فال کا تخمینہ 22 ارب 93 کروڑ 50 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔
اوگرا سوئی سدرن کی درخواست پر کل کراچی میں سماعت کرے گا جبکہ اوگرا کی جانب سے درخواست پر 20 مارچ کو کوئٹہ میں بھی سماعت کی جائے گی۔ اوگرا کے مطابق ایل این جی کی مد میں بھی 49روپے 63 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگا گیا ہے۔ اس طرح، مقامی گیس اور ایل این جی پر مجموعی طو پر 324 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگا گیا ہے۔

Recent Posts

پنجاب میں شہریوں کی سہولت کیلیے ایس ایل تھری کی جلد از جلد تکمیل کا حکم دیدیا گیا

لاہور( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے صوبائی وزیر کمیونیکیشن اینڈ ورکس صہیب احمد…

3 mins ago

پارٹی شوکاز نوٹس کا جواب دے دیا ، اب پارٹی میرے بارے میں جو چاہے فیصلہ کرلے، شیر افضل مروت کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر…

17 mins ago

آئرلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20 میں کس اہم کھلاڑی کو آرام دیا جائے گا ؟ جانیے

ڈبلن(قدرت روزنامہ) آئرلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20میں ٹیم انتظامیہ تین سپنرز کا انتخاب کر…

1 hour ago

امریکہ کا دہشتگردی کیخلاف پاکستان کے ساتھ مل کر لڑنے کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکہ نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور داعش کے…

1 hour ago

پیپلز پارٹی آئینی عہدے بھی لے رہی ہے اور کہتی ہے ہم حکومت میں نہیں ،مولانا فضل الرحمان

فیصل آباد (قدرت روزنامہ) سربراہ جے یوآئی (ف) مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ…

1 hour ago

علی محمد خان نے شیرافضل مروت کو موقع دینے کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما تحریک انصاف علی محمد خان شیرافضل کی حمایت میں سامنے آگئے،…

2 hours ago