سوشل میڈیا پر شہدا کی توہین کی مہم قابل مذمت ہے اور شرمناک ہے،سراج الحق

لاہور(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہےکہ وزیرستان کے علاقے میر علی میں شہادت پانے والے افواج پاکستان کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتاہوں،شہداء کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے اور صبر کی دعا کرتے ہیں،سوشل میڈیا پر شہدا کی توہین کی مہم قابل مذمت ہے اور شرمناک ہے .

لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ عوام کچے اور پکے دونوں جگہوں میں محفوظ نہیں ہیں،حکومتیں تبدیل ہوئیں لیکن کچے کے ڈاکو عوام کے لیے خوف اور دہشت کی علامت بنے ہوئے ہیں،حکومت نے ڈاکوؤں کاصفایا نہ کیا تو پھر عوام کے ہاتھ اور آپ کے گریبان ہوں گے،قوم ڈاکو ؤں اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کا خاتمہ چاہتی ہے،حکومت ڈاکوراج کے خاتمہ کے لئے عملی اقدامات کرے، اگرآپ اپنے آپ کو ذمہ دار سمجھتے ہیں تو پھر اس ڈاکوراج کے خاتمہ کے لئے عملی اقدامات کریں .

. .

متعلقہ خبریں