رمضان کے پہلے ہفتے میں کتنے زائرین نےمسجد نبویﷺ کی زیارت کی ؟

مدینہ منورہ (قدرت روزنامہ) رمضان المبارک کےپہلے ہفتے میں مسجد نبویﷺ میں آنے والے زائرین کی تعداد لاکھوں میں پہنچ گئی .
حرمین شریفین انتظامیہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران باون لاکھ پچیس ہزار دو سو اکتیس زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد ہوئی .

رپورٹ کے مطابق چار لاکھ چار ہزار آٹھ سو اٹہترزائرین نے روضہ رسول ﷺ پر سلام پیش کیا . تیرہ لاکھ چار ہزار چار سو سینتالیس مرد اور دس لاکھ سات ہزار چھ سو ستانوے خواتین نے ریاض الجنہ میں نماز ادا کی . انتظامیہ کا کہنا تھا کہ مسجد نبویؓ کے اندرونی حصے سمیت بیرونی حصے میں افطار کے خصوصی انتظامات کیے جاتے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں