وزیراعظم سے خواجہ سعد رفیق کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہبازشریف سے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعدرفیق نے ملاقات کی .

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعدرفیق نے وزیراعظم شہبازشریف کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا .

وزیراعظم شہبازشریف اور خواجہ سعد رفیق کی ملاقات میں ملکی مجموعی، سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا .

. .

متعلقہ خبریں