پشاور زلمی کے خلاف عماد وسیم کی بیٹنگ پر وسیم اکرم کا رد عمل

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ ایک وقت میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے 21 رنز پر 3 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے عماد وسیم اس مشکل گھڑی میں کریز پر کھیلنے آئے۔وسیم اکرم نے کہا کہ ایسی صورتحال میں جب ہدف بہت بڑا ہو اور 21 پر تین وکٹیں گر چکی ہوں تو ٹیم میں تھرتھلی مچ جاتی ہے۔ آنے والا بلے باز بھی ادھر ادھر مار دھاڑ کرتا ہے لیکن عماد وسیم بڑے اطمینان سے کریز پر آئے اور سکون سے کھیلتے ہوئے پارٹنر شپ بنائی اور 40 گیندوں پر 59 رنز اسکور کیے جب کہ حیدر علی نے بھی نصف سنچری بنا کر ان کا بھرپور ساتھ دیا۔

سوئنگ کے سلطان نے کہا کہ اس ساری فتح کا کریڈٹ ٹیم بالخصوص عماد وسیم کو جاتا ہے جنہوں نے ایک نازک مرحلے میں بالکل صحیح وقت پر رنز کر کے اپنی ٹیم کو فائنل میں پہنچایا، یہ یقیناً ایک بہترین اننگ تھی۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے شروع میں ہم جن دو ٹیموں کے اسکواڈ اچھے ہونے کی باتیں کر رہے تھے وہی دو ٹیمیں فائنل میں پہنچیں۔ یہ بدقسمتی کہ زلمی 185 رنز کرنے کے بعد بھی ہار گئی۔

Recent Posts

اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے بعد ڈرامائی واپسی پر سینیٹر فیصل…

6 hours ago

علی امین گنڈا پور کی اسمبلی میں تقریر پر صحافی برس پڑے

  پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 24 گھنٹے غائب رہنے کےبعد اچانک اسمبلی اجلاس…

6 hours ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ڈرامائی واپسی پر حکومت کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے…

6 hours ago

وزیراعلیٰ نے تسلیم کیا وہ خودساختہ روپوش تھے,گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے تسلیم…

6 hours ago

علی امین کے پی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں تو ڈی چوک کیوں نہیں؟ فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ…

6 hours ago

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ،2افرادزخمی

  کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس میں…

6 hours ago