جنوبی وزیر ستان میں مکان کی چھت گرنے سے 6 افراد جاں بحق

وزیرستان (قدرت روزنامہ) جنوبی وزیرستان میں کمرے کی چھت گرگئی جس کے باعث بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے .

پولیس کے مطابق تحصیل برمل کعلاقے راغزائی میں کمرے کی چھت گرنے کا واقعہ پیش آیا، چھت گرنے کے باعث کمرے میں موجود 6 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ جاں بحق افراد میں دو بچے بھی شامل ہیں .

ریسکیو ذرائع کے مطابق چھت گرنے سے زخمی 10 افراد کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا .

. .

متعلقہ خبریں