قوم نے فساد، انتشار اور جھوٹ کی سیاست مسترد کردی، احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ قوم نے فساد، انتشار اور جھوٹ کی سیاست مسترد کردی،پی ٹی آئی نے جھوٹا پروپیگنڈا کر کے قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کی . تمام جماعتیں سیاسی مفادات چھوڑ کر قومی مقصد کےلیے تعاون کریں .

وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا مزید کہنا تھا کہ معاشی اور اقتصادی چیلنجز کےلیے سیاسی استحکام ضروری ہے،ہم مرکز میں بھی پاکستان کی معیشت کو جدید بنیادوں پر کھڑا کریں گے،نوجوانوں کو بہترین ہنر دیں گے، روزگار کے نئے مواقع پیدا کریں گے .

. .

متعلقہ خبریں