ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے اعلان کردہ اسکواڈ میں 3 تبدیلیوں کا امکان

لاہور(قدرت روزنامہ)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے اعلان کردہ اسکواڈ میں 3 تبدیلیوں کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق چیف سلیکٹر محمد وسیم کی جانب سے منگل کی رات کو ایک نجی ہوٹل میں قومی ٹیم کی ایک خفیہ میٹنگ بلائی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ملاقات کے دوران محمد وسیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کو تلقین کی کہ وہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے حوالے سے سنجیدگی کا مظاہرہ کریں اور کھل کر کارکردگی دکھائیں۔
ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے دوران ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے منتخب ہونے والے کئی کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی کے بعد ورلڈکپ کیلئے ٹیم میں تبدیلیوں پر غور کیا جا رہا ہے۔ قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں ناقص کارکردگی کے باعث اعظم خان، محمد حسنین اور صہیب مقصود کو ٹیم سے ڈراپ کرنے کا امکان ہے، جبکہ ان کی جگہ شعیب ملک، فخر زمان ٹیم میں شامل کیے جا سکتے ہیں۔

اس حوالے سے حتمی فیصلہ اور اعلان نئے چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ کی جانب سے کیا جائے گا۔ یہاں واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے ٹیم کے اعلان کے باوجود پی سی بی کے پاس ٹیم میں تبدیلیوں کیلئے اب بھی 2 ہفتوں سے زائد کا وقت باقی ہے۔ یاد رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کیلئے 14 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات کیلئے روانہ ہو گی، جہاں وہ 18 اور 20 اکتوبر کو وارم اپ میچز کھیلے گی، جبکہ 24 اکتوبر کو بھارت کیلئے افتتاحی میچ سے اپنی مہم کا باقاعدہ آغاز کرے گی۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

4 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

4 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

4 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

4 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

4 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

5 hours ago