محکمہ پی ایچ ای بالا ناڑی صاف پانی کی فراہمی میں ناکام، عوام آلودہ پانی پینے پر مجبور

ڈھاڈر(قدرت روزنامہ)محکمہ پی ایچ ای ضلع کچھی کی سب تحصیل بالاناڑی کی عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہے . ضلعی آفیسران من پسند علاقوں میں کام کرنے کو ترجیح دینے میں مصروف کارمحکمے کے ذمہ دار اکثر کوئٹہ میں بیٹھ کر اپنی فرائض منصبی کو سرانجام دے رہے ہیں .

رابط کرنے پر طفل تسلیوں سے عوام کو بہلانے کا سلسلہ جاری ہے . تفصیلات کے مطابق محکمہ پی . ایچ ای نے کچھی کی تحصیل بالاناڑی کی عوام کو جوہڑوں . تالابوں . بارشوں اور ندیوں کا پانی پینے پر مجبور کیا ہوا ہے فلڑ پلانٹ عرصہ دراز سے بند پڑے ہوئے ہیں اور عوام سارا دن پینے کے صاف پانی کی تلاش میں سرکرداں نظر آتے ہیں جسکے باعث دیہاڑی دار کھیت مزدوراور کاشتکار طبقے کے لئیے شدید مشکلات پیدا ہوگئی ہیں، سماجی اور عوامی حلقوں نے انکشاف کیا ہے کہ حاجی شہر میں واٹر ٹینکی تعمیر اور گلی کوچوں میں پائپ لائن بھی بچھا دی گئی مگر محکمے کے ذمہ دار آفیسران کی نااہلی کی وجہ سے حاجی شہر سمیت گردونواح کے مختلف دیہات کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی ممکن نہ ہوسکی ہیں . ذرائع کے مطابق محکمے میں 30 والومین کنڑیکٹ پر رکھ کے مستقل ملازمین کو گھر بٹھا کر تنخواہ کی سہولت مہیا کرنے والے آفیسران نے خاتون کو بھی والومین کی زمہ داری دے رکھی ہیں ڈھاڈر اور حاجی شہر سمیت گردونواح کے واٹر پلانٹ بند ہونے سے لوگوں کو کافی مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا جس سے پیٹ کی بیماریوں سمیت ہیپاٹائٹس کے بڑھنے کے خدشات زیادہ ہو گے ہیں . جبکہ دوسری جانب محکمہ نے ٹھان لی ہے کہ بالاناڑی کی عوام جوہڑوں، تالابوں اور بارشوں کا پانی پیتے رہیں بالاناڑی کے سماجی عوامی حلقوں نے مختلف علاقوں دیہات کی واٹر سپلائی مرمت اور فیول بجٹ کو کرپشن کی نظر کر نے والے محکمہ پی ایچ ای کے ذمہ داروں کے خلاف چیف سیکرٹری بلوچستان اور سیکڑیری پی ایچ ای سے مطالبہ کیا ہے کہ حاجی شہر اور بالاناڑی کے عوام سے پینے کا صاف پانی کے حق چھیننے والوں اور فراہمی آب میں خلل پہچانے والے آفیسران کے خلاف سخت نوٹس لیتے ہوئے محکمانہ انکوائری کرکے کاروائی کرے اور علاقے میں پینے کےصاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے . . .

متعلقہ خبریں