کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سینیٹ کو ایوان بالا ہونے کا اعزاز اس لئے دیا گیا ہے کہ اس ادارے میں تمام اکائیوں کے برابر نمائندے ہوتے ہیں، لیکن بلوچستان میں بدقسمتی سے ایسے پیرا شوٹرز آکر ایوان کا حصہ بن جاتے ہیں جن کا بلوچستان سے کوئی لینا دینا نہیں ہوتا، اور پھر بلوچستان کو بھول کر اگلے چھ سال کیلئے حکمرانوں کے شہر اسلام آباد جاکر بس جاتے ہیں۔پہلے یہ پیراشوٹرز آزاد امیدواروں کی شکل میں آتے تھے، لیکن اب سیاسی جماعتوں کے ٹکٹ پر بھی آنے لگے ہیں۔بلوچستان میں سینیٹ کی گیارہ نشستوں میں سے سات جنرل ہیں، ٹیکنوکریٹ کی دو اور خواتین کی دو مخصوص نشستیں ہیں، جنہیں پانے کیلئے 36 امیدواروں نے کمر کس لی ہے۔ان میں چھ آزاد امیدواروں کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی، نیشنل پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کا ایک ایسا مشترکہ امیدوار بھی ہے جس بلوچستان سے کوئی تعلق نہیں۔باہر سے آنے والے امیدوار ایمل ولی خان کا دفاع اے این پی کی قیادت یہ کہہ کر کررہی ہے کہ وہ بلوچستان کی آواز ہوں گے۔اے این پی کے صو بائی صدر اصغر اچکزئی کا کہنا ہے کہ ایمل ولی خان کو ہم نے قوم کی نمائندگی اور باچا خان کے اس تسلسل کو آگے بڑھانے کیلئے چنا ہے جو اس مٹی کے محکوم و مظلوم عوام کی نمائندگی کریں گے۔سابق نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ، امان اللہ کنرانی، امجد صدیقی، حسین اسلام سیمت چھ ازاد امیدوار بھی سینیٹر بننے کا عزم رکھتے ہیں۔آزاد حیثیت سے ایوان بالا کا ممبر بننے والے پیسے کی ریل پیل سے ہی آتے ہیں جسے سب تسلیم کرتے ہیں۔بلوچستان سے ایوان بالا کا رکن بننے کے حوالے سے مثر قانون سازی ہونے تک یہاں پیرا شوٹرز کے اترنے اور منتخب ہو جانے کے بعد منظر سے غائب رہنے کی روایت برقرار رہے گی، جس کا تدارک وقت کا تقاضہ ہے۔
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے بدھ کو یہاں سپریم کورٹ بار ایسوسی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ لندن انڈرگراؤنڈ ٹرین میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمیشہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں وزیر دفاع خواجہ آصف کو دی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک سے فتنہ پارٹی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں آپریشن کے…