امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں اہم پیشرفت

لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور کی مقامی عدالت نے امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں مقتول کے دوست ملزم احسن شاہ کو 23 مارچ تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیدیا ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے رات گئے احسن شاہ کی باقاعدہ گرفتاری ڈالی تھی، جس کے بعد سی آئی اے پولیس نے ملزم کو ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ صدف بتول کی عدالت میں پیش کیا ۔پولیس کی جانب سے ملزم احسن شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم سے تفتیش درکار ہے، جس کے بعد عدالت نے ملزم کو 23 مارچ تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیدیا۔

سی آئی اے پولیس نے گزشتہ ماہ احسن شاہ کو امیر بالاج کی مخبری کے الزام میں حراست میں لیا تھا۔احسن شاہ مقتول امیر بالاج کا قریبی دوست تھا۔احسن شاہ پر مقدمہ میں نامزد ملزموں کے ساتھ رابطوں کا الزام ہے۔احسن شاہ نے مبینہ طور پر مخبری کے لیے نامزد ملزموں سے رقم وصول کی۔

Recent Posts

اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے بعد ڈرامائی واپسی پر سینیٹر فیصل…

7 hours ago

علی امین گنڈا پور کی اسمبلی میں تقریر پر صحافی برس پڑے

  پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 24 گھنٹے غائب رہنے کےبعد اچانک اسمبلی اجلاس…

8 hours ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ڈرامائی واپسی پر حکومت کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے…

8 hours ago

وزیراعلیٰ نے تسلیم کیا وہ خودساختہ روپوش تھے,گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے تسلیم…

8 hours ago

علی امین کے پی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں تو ڈی چوک کیوں نہیں؟ فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ…

8 hours ago

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ،2افرادزخمی

  کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس میں…

8 hours ago