ٹیوٹا نے اپنی معروف ترین گاڑی کی پروڈکشن بند کرنے کا اعلان کر دیا

کراچی (قدرت روزنامہ)ٹیوٹا نے اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ یارس ‘ کا ایک ویرینٹ بند کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ٹیوٹا کی گاڑیاں بنانے والی کمپنی انڈس موٹرز کمپنی کی جانب سے جاری کر دہ نوٹیفکیشن میں گیاہے کہ’ کمپنی نے ’یارس 1.3 سی وی ٹی ایرو ‘ کو بند نے کا فیصلہ کیا ہے ، ڈیلر شپ سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنی قیمتوں کی فہرستوں کو اپ ڈیٹ کریں اور اس کے مطابق اپنی سیلز ٹیموں کو مطلع کریں ۔‘

ٹیوٹا نے نے گزشتہ سال اپریل میں یارس میں کچھ واضح تبدیلیاں کرتے ہوئے یہ ویرینٹ صارفین کیلئے مارکیٹ میں پیش کیا تھا ۔ اس ویرینٹ میں گاڑی کے فرنٹ بمپر پر خصوصی فوگ لیمپس ، ایرو سائیڈ سکرٹس کے ساتھ دیگر کئی اہم فیچرز کا اضافہ کیا گیا تھا ۔اس کی قیمت 51 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر کی گئی تھی تاہم کمپنی کی جانب سے اس کو بند کیئے جانے کی کوئی وضاحت جاری نہیں کی گئی ہے ۔

امکان ظاہر کیا جارہاہے کہ اس گاڑی کو بند کرنے کی ممکنہ وجہ کم سیلز ہی ہو سکتی ہیں ،حال ہی میں جاری ہونے والی پاکستان آٹومیٹو مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ٹیوٹا کی سیلز میں 26 فیصد کمی دیکھی گئی ہے ۔

کمپنی نے گزشتہ ماہ اپنی 2 ہزار 36 گاڑیاں فروخت کیں ، جبکہ جنوری 2024 میں 2762 گاڑیاں فروخت ہو ئیں تھیں ۔انڈس موٹرز نے مارچ میں 6 تاریخ سے 11 تاریخ تک پروڈکشن بھی بند رکھی تھی۔

Recent Posts

اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے بعد ڈرامائی واپسی پر سینیٹر فیصل…

8 hours ago

علی امین گنڈا پور کی اسمبلی میں تقریر پر صحافی برس پڑے

  پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 24 گھنٹے غائب رہنے کےبعد اچانک اسمبلی اجلاس…

8 hours ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ڈرامائی واپسی پر حکومت کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے…

8 hours ago

وزیراعلیٰ نے تسلیم کیا وہ خودساختہ روپوش تھے,گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے تسلیم…

8 hours ago

علی امین کے پی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں تو ڈی چوک کیوں نہیں؟ فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ…

8 hours ago

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ،2افرادزخمی

  کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس میں…

8 hours ago