کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان سپر لیگ کے 9ویں سیزن کا فائنل آج ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں آج رات 9 بجے کھیلا جائے گا .
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد نے دو مرتبہ ٹرافی جیتی ہے، ملتان سلطانز کے حصے میں یہ ٹائٹل ایک مرتبہ آیا ہے .
ملتان سلطانز پہلے کوالیفائر میں پشاور زلمی کو شکست دے کر فائنل میں پہنچی تھی جب کہ اسلام آباد نے ایلیمینیٹر 1 میں کوئٹہ کو ہرایا اور پھر ایلیمینیٹر 2 میں پشاور سے فتح چھینی اور فائنل تک رسائی کرنے میں کامیاب ہوئی . فائنل میں پہنچنے والی دونوں ٹیموں کے کپتانوں محمد رضوان اور شاداب خان نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کی تاریخی عمارت کے سامنے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں .
. .