سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کب پاکستان آ رہے ہیں ؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا رمضان المبارک کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر دورہ پاکستان متوقع ہے .

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سعوی ولی عہد پہلے غیر ملکی سربراہ حکومت ہوسکتے ہیں جو پاکستان میں نئی منتخب حکومت آنے کے بعد پاکستان کا دورہ کرنے آرہے ہیں .

واضح رہے گزشتہ روز سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں شہباز شریف نے شہزادہ محمد بن سلمان کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی جس پر سعودی ولی عہد نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا . اس سے قبل، شہزادہ محمد بن سلمان نے 2019ء میں سابق وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر پاکستان کا دو روزہ دورہ کیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں