ملک میں چینی کی قیمتوں کے تعین سے متعلق کیس پرلارجر بنچ تشکیل دینے کیلئے معاملہ انتظامی کمیٹی کو ارسال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے ملک میں چینی کی قیمتوں کے تعین سے متعلق کیس پرلارجر بنچ تشکیل دینے کیلئے معاملہ سپریم کورٹ انتظامی کمیٹی کو بھجوا دیا .

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ملک میں چینی کی قیمتوں کے تعین سے متعلق کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی ،جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے سماعت کی، وکیل شوگر ملز نے کہاکہ جولائی اور ستمبر 2021میں وفاقی حکومت نے ملک بھر میں چینی کی قیمت کے تعین کا حکم جاری کیا، حکومتی نوٹیفکیشن کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا، فیصلہ شوگر ملز کے حق میں آیا،حکومت نے 1977میں قیمتوں کے تعین کا قانون بنایا تھا،حکومت نے نوٹیفکیشن 1977کے قانون کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا،وکیل شوگر ملز کا مزید کہناتھا کہ فیڈرل لیجسلیٹیو لسٹ کے مطابق اشیا خوردونوش کی قیمتوں کے تعین کااختیار پارلیمان کے پاس نہیں تھا،18ویں ترمیم کے بعد تو چینی کی قیمتوں کا تعین وفاقی حکومت کے دائرہ کار میں بھی نہیں رہا،عدالت نے لارجر بنچ تشکیل دینے کیلئے معاملہ سپریم کورٹ انتظامی کمیٹی کو بھجوا دیا .

. .

متعلقہ خبریں