ملک میں چینی کی قیمتوں کے تعین سے متعلق کیس پرلارجر بنچ تشکیل دینے کیلئے معاملہ انتظامی کمیٹی کو ارسال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے ملک میں چینی کی قیمتوں کے تعین سے متعلق کیس پرلارجر بنچ تشکیل دینے کیلئے معاملہ سپریم کورٹ انتظامی کمیٹی کو بھجوا دیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ملک میں چینی کی قیمتوں کے تعین سے متعلق کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی ،جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے سماعت کی، وکیل شوگر ملز نے کہاکہ جولائی اور ستمبر 2021میں وفاقی حکومت نے ملک بھر میں چینی کی قیمت کے تعین کا حکم جاری کیا، حکومتی نوٹیفکیشن کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا، فیصلہ شوگر ملز کے حق میں آیا،حکومت نے 1977میں قیمتوں کے تعین کا قانون بنایا تھا،حکومت نے نوٹیفکیشن 1977کے قانون کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا،وکیل شوگر ملز کا مزید کہناتھا کہ فیڈرل لیجسلیٹیو لسٹ کے مطابق اشیا خوردونوش کی قیمتوں کے تعین کااختیار پارلیمان کے پاس نہیں تھا،18ویں ترمیم کے بعد تو چینی کی قیمتوں کا تعین وفاقی حکومت کے دائرہ کار میں بھی نہیں رہا،عدالت نے لارجر بنچ تشکیل دینے کیلئے معاملہ سپریم کورٹ انتظامی کمیٹی کو بھجوا دیا۔

Recent Posts

اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے بعد ڈرامائی واپسی پر سینیٹر فیصل…

10 hours ago

علی امین گنڈا پور کی اسمبلی میں تقریر پر صحافی برس پڑے

  پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 24 گھنٹے غائب رہنے کےبعد اچانک اسمبلی اجلاس…

10 hours ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ڈرامائی واپسی پر حکومت کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے…

10 hours ago

وزیراعلیٰ نے تسلیم کیا وہ خودساختہ روپوش تھے,گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے تسلیم…

10 hours ago

علی امین کے پی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں تو ڈی چوک کیوں نہیں؟ فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ…

10 hours ago

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ،2افرادزخمی

  کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس میں…

10 hours ago