سدھو موسے والا کے والد نے دوسرے بیٹے کی پیدائش پر پیغام جاری کر دیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) بھارتی پنجاب کے ضلع مانسا میں مئی 2022 میں دن دیہاڑے جدید ترین ہتھیاروں سے قتل کیے گئے عالمی شہرت یافتہ گلوکارا سدھو موسے والا کی والدہ نے ان کے بھائی کو جنم دیا ہے، جس پر پورے گاؤں میں جشن کا شماں ہے۔

آج نیوز کے مطابق سدھو موسے والا کے والد بلکور سنگھ کا کہنا ہے کہ خدا نے یہ بیٹا ان کے زخموں پر مرہم کی طرح اُنھیں دیا ہے۔خیال رہے کہ سدھو موسے والا کی 58 سالہ والدہ چرن کور نے آئی وی ایف ٹیکنالوجی کی مدد سے اس بچے کو جنم دیا ہے۔

یوں سدھو موسے والا کی موت کے بعد ان کے والد بلکور سنگھ اور والدہ چرن کور دوسری بار والدین بن گئے ہیں۔بلکور سنگھ کا کہنا ہے کہ جب ان کے بیٹے کی موت ہوئی تو انہیں احساس ہوا کہ شُبھ دیپ سنگھ کو بہت سارے لوگ پیار کرتے ہیں اور اُس کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد ہے۔نومولود کے نام کے بارے میں پوچھنے پر انہوں نے کہا کہ یہ میرے لیے شُبھ دیپ ہی ہے، اس کا چہرہ اور نین نقش بھی شُبھ دیپ جیسے ہی ہیں۔

خیال رہے کہ آنجہانی گلوکار کو 29 مئی 2022 کو ضلع مانسا کے گاؤں جواہر میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا، اس واقعے میں گلوکار کی گاڑی پر 30 گولیاں برسائی گئی تھیں، واقعے میں گلوکار موقع پرہلاک ہو گئے تھے، جبکہ ساتھی شدید زخمی ہوا تھا۔

Recent Posts

اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے بعد ڈرامائی واپسی پر سینیٹر فیصل…

10 hours ago

علی امین گنڈا پور کی اسمبلی میں تقریر پر صحافی برس پڑے

  پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 24 گھنٹے غائب رہنے کےبعد اچانک اسمبلی اجلاس…

10 hours ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ڈرامائی واپسی پر حکومت کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے…

10 hours ago

وزیراعلیٰ نے تسلیم کیا وہ خودساختہ روپوش تھے,گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے تسلیم…

10 hours ago

علی امین کے پی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں تو ڈی چوک کیوں نہیں؟ فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ…

10 hours ago

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ،2افرادزخمی

  کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس میں…

10 hours ago