اپشاور(قدرت روزنامہ)پشاور کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے 15 کروڑ روپے کے ہرجانے کے کیس میں فیصلہ اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی کے حق میں سنا دیا .
عدالت نے شوکت یوسف زئی کو 15 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا .
ایڈیشنل سیشن جج اعجاز الرحمٰن نے فیصلہ جاری کر دیا .
عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ شوکت یوسف زئی طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے، ان کی عدم پیشی پر یک طرفہ کارروائی کی گئی .
شوکت یوسف زئی نے اسفندیار ولی پر ڈھائی کروڑ ڈالرز میں پختونوں کا سودا کرنے کا الزام لگایا تھا .
اسفندیار ولی نے اس الزام پر 2019ء میں شوکت یوسف زئی کے خلاف ہرجانے کا کیس کیا تھا .
. .