مریم نواز کا فیصل آباد میں گٹر میں دوران صفائی دو واسا ملازمین کی موت کا نوٹس ، رپورٹ طلب

لاہور (قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیصل آباد میں گٹر کی صفائی کے دوران جاں بحق ہونے والے دو سیورمینوں کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ سیور مین کا دوران ڈیوٹی المناک حادثے کا شکار ہونا انتہائی افسوسناک ہے ۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کمشنر فیصل آباد سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

یاد رہے کہ واسا کے ترجمان نے سیور مینوں کی ہلاکت پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ جاں بحق ہونیوالے ملازمین کی شادی ہال انتظامیہ نے ذاتی طور پر خدمات حاصل کی تھیں۔ترجمان واسا کہنا ہے کہ آصف نامی اہلکار گلشن کالونی سینٹر اور شان چوہڑ ، ماجرا سینٹر پر تعینات تھے۔جاں بحق ہونیوالے واسا ملازمین پرائیویٹ طور پر کام کر ررہے تھے۔ترجمان نے کہا کہ واسا انتظامیہ کی جانب سے صفائی کیلئے کوئی ہدایت نہیں کی گئی، کسی بھی پرائیویٹ جگہ پر صفائی کرنا واسا ملازمین یا انتظامیہ کی ذمہ داری میں شامل نہیں ہے۔

Recent Posts

سری لنکا کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی

کولمبو (قدرت روزنامہ )سری لنکا میں سالوں سے قید 56 پاکستانی آج وطن واپس آ…

2 mins ago

بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کی سابقہ اہلیہ نتاشا نے طلاق کے بعد نئے سفر کا آغاز کر دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ )انڈین کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا سے طلاق کے بعد…

4 mins ago

اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے بعد ڈرامائی واپسی پر سینیٹر فیصل…

12 hours ago

علی امین گنڈا پور کی اسمبلی میں تقریر پر صحافی برس پڑے

  پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 24 گھنٹے غائب رہنے کےبعد اچانک اسمبلی اجلاس…

12 hours ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ڈرامائی واپسی پر حکومت کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے…

12 hours ago

وزیراعلیٰ نے تسلیم کیا وہ خودساختہ روپوش تھے,گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے تسلیم…

12 hours ago