کراچی میں عید کے بعد نئی بسیں چلانے کا اعلان

کراچی (قدرت روزنامہ) سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کراچی میں عید کے بعد نئی بسیں چلانے کا اعلان کیا ہے .
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر بناناہے، رمضان کے بعد کراچی کے مختلف روٹس پرنئی بسیں چلائی جائیں گی ، الیکٹرک بسوں کے 2 نئے روٹ شروع ہوں گے جبکہ پنک بس سروس کی بسوں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جائے گا .

انہوں نے کہا کہ پیپلز بس سروس سے روزانہ ایک لاکھ سے زائد لوگ سفر کرتے ہیں، 18اپریل سے روٹ نمبر1اور9میں کارڈ سسٹم متعارف کرانے جارہے ہیں، 18اپریل کو بس سروس کیلئے پری پیڈ کارڈ لانچ کررہے ہیں، پری پیڈ کارڈ گرین لائن،اورنج لائن کیلئے بھی استعمال ہوگا .

. .

متعلقہ خبریں