الزام ہے سائفر کو ٹوئسٹ کیا اور ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کیا، وکیل سلمان صفدر کے عمران خان کی اپیل پر دلائل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ میں سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سزا کے خلاف اپیل پروکیل سلمان صفدر نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ الزام ہے سائفر کو ٹوئسٹ کیا اور اپنے ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کیا، الزام ہے بانی پی ٹی آئی نے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کو ہدایات جاری کیں،الزام ہے کہ ہدایات میں میٹنگ منٹس کو ٹوئسٹ کرنے کا کہاگیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز اسلام آباد ہائیکورٹ میں سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی،ایف آئی اے کے سپیشل پراسیکیوٹر حامد علی شاہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے،بانی پی ٹی آئی کی بہنیں، بیرسٹر گوہر ، اسد قیصر، اراکین اسمبلی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے کیس میں عائد تمام الزامات پڑھ کر سنائے،وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ الزام ہے سائفر کو ٹوئسٹ کیا اور اپنے ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کیا، الزام ہے بانی پی ٹی آئی نے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کو ہدایات جاری کیں،الزام ہے کہ ہدایات میں میٹنگ منٹس کو ٹوئسٹ کرنے کا کہاگیا،اس الزام میں اعظم خان کا ایک کردار بتایا گیا ہے،الزام لگا یا گیا کہ غیرقانونی طور پر سائفر ٹیلی گرام اپنے پاس رکھا،یہ بھی الزام لگایا گیا کہ سائفر سکیورٹی سسٹم بھی کمپرومائز کیا گیا، الزام ہے کہ سائفر کے متن کو پبلک کرنے کا بھی کہا گیا۔

وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ الزام ہے 28مارچ کو بنی گالہ میٹنگ میں سازش تیار کی گئی،اعظم خان لاپتہ رہے اور واپس آ کر ایف آئی اے کو بیان ریکارڈ کرایا۔اعظم خان نے اسی روز مجسٹریٹ کے سامنے بھی بیان ریکارڈ کرا دیا،اعظم خان غائب رہنے کے بعد واپس آئے تو بغیر ضمانت لئے ایف آئی اے کے پاس گئے اور تفتیش جوائن کی،سائفر ٹیلی گرام کے متن میں ردوبدل کرکے اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرنے کا الزام ہے،گرفتاری کے بعد سپیشل جج اور اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضمانت کی درخواست مسترد کی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے چار ہفتوں میں کیس نمٹانے کی ہدایت کی،سپریم کورٹ نے دونوں ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں منظور کیں،چار گواہوں پر وکلا صفائی نے جرح کی،باقی 21گواہوں پر عدالت کے مقرر کردہ وکیل صفائی نے 2دنوں میں جرم کی۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ 12جنوری کے بعد جوشہادتیں آئیں ہم نے صرف انہیں دیکھنا ہے،وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر 2بار فرد جرم عائد کی گئی،پہلی فرد جرم پر چلایا جانیوالا ٹرائل ہائیکورٹ نے کالعدم قرار دیا،ٹرائل کالعدم ہونے پر عدالت نے دوبارہ نئے سرے سے فرد جرم عائد کی۔

وکیل سلمان صفدر نے شاہ محمود قریشی کی تقریر کا متن پڑھ کر سنایا،وکیل نے کہا کہ شاہ محمود قریشی پر صرف معاونت نہیں ، سازش اور اشتعال انگیزی کا الزام بھی لگایا گیا،شاہ محمود قریشی کو صرف4لائنوں پر 10سال قید کا فیصلہ سنایا گیا ۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ یہ تو ایک سیاسی تقریر تھی۔

بیرسٹر سلمان صفدر نے سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی پر عائد چارج پڑھ کر سنائے،آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت میں چارج فریم کیا گیا تھا،وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر میٹنگ میں سازش تیار کرنے کا الزام لگایا گیا،جس جلسے میں تقاریر کی گئیں وہ 27مارچ کو ہوا، جس میٹنگ میں سازش تیاری کا الزام ہے وہ 28مارچ کو ہوئی،یہ دلچسپ ہے کہ تقریریں پہلے ہو گئیں اور سازش بعد میں تیار ہوئی۔

Recent Posts

سری لنکا کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی

کولمبو (قدرت روزنامہ )سری لنکا میں سالوں سے قید 56 پاکستانی آج وطن واپس آ…

1 min ago

بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کی سابقہ اہلیہ نتاشا نے طلاق کے بعد نئے سفر کا آغاز کر دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ )انڈین کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا سے طلاق کے بعد…

3 mins ago

اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے بعد ڈرامائی واپسی پر سینیٹر فیصل…

12 hours ago

علی امین گنڈا پور کی اسمبلی میں تقریر پر صحافی برس پڑے

  پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 24 گھنٹے غائب رہنے کےبعد اچانک اسمبلی اجلاس…

12 hours ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ڈرامائی واپسی پر حکومت کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے…

12 hours ago

وزیراعلیٰ نے تسلیم کیا وہ خودساختہ روپوش تھے,گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے تسلیم…

12 hours ago