متنازعہ بیان بازی پر شیر افضل مروت نےکور کمیٹی سے معذرت کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی اجلاس میں رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت نے متنازعہ بیان دینے پر اراکین سے معذرت کرلی۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی زیر صدارت اجلاس میں کور کمیٹی ممبران نے شیر افضل مروت اور بیرسٹر علی ظفر کو متنازعہ بیان دینے سے منع کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ متنازع بیان سے پارٹی کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت نے کور کمیٹی کے ممبران کو آئندہ کوئی بھی متنازعہ بیان نہ دینے کی یقین دہانی کروائی اور حالیہ متنازعہ بیان پر انہوں نے ممبران سے معذرت کی۔

میڈیا سے گفتگو میں شیر افضل مروت نے کہا کہ کور کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ مرکز اور صوبوں میں بھرپور احتجاجی تحریک چلائیں گے ،پہلا جلسہ اسلام آباد میں 30 مارچ کو ہوگا۔جو بھی آئندہ فیصلے ہوں گے وہ کور کمیٹی کے ذریعے ہی ہوں گے، پنجاب، سندھ ، خیبر پختونخوا کے اراکین بھی آئندہ بانی پی ٹی آئی کے کیسز کی سماعت کے دوران عدالتوں میں پہنچیں گے۔

Recent Posts

جی ٹی روڈ بلاک اور توڑ پھوڑ کرنیکا الزام؛ وزیراعلیٰ کے پی اور دیگر کیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی احتجاج کے دوران ترنول جی ٹی روڈ بلاک اور…

1 min ago

بھارت کا مشہور زمانہ ڈرامہ ’ سی آئی ڈی ‘ کیوں بند کیا گیا ؟ آخر کار وجہ سامنے آ گئی

ممبئی (قدرت روزنامہ  )بھارت کے معروف کرائم شو ’ سی آئی ڈی ‘ کی مقبولیت…

3 mins ago

سری لنکا کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی

کولمبو (قدرت روزنامہ )سری لنکا میں سالوں سے قید 56 پاکستانی آج وطن واپس آ…

6 mins ago

بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کی سابقہ اہلیہ نتاشا نے طلاق کے بعد نئے سفر کا آغاز کر دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ )انڈین کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا سے طلاق کے بعد…

9 mins ago

اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے بعد ڈرامائی واپسی پر سینیٹر فیصل…

12 hours ago

علی امین گنڈا پور کی اسمبلی میں تقریر پر صحافی برس پڑے

  پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 24 گھنٹے غائب رہنے کےبعد اچانک اسمبلی اجلاس…

12 hours ago