کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان سپر لیگ 9کے فائنل میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے . کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ہم اسی ہی ٹیم کے ساتھ میدان میں اتریں گے جو پہلے کھیلتی آرہی ہے .
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ایک اچھی ٹیم ہے اور یہ بات ہم ٹورنا منٹ کے شروعات سے ہی جانتے ہیں ، ان کا سامنا کرنے کے لیے بھر پور تیاری کی ہے . دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ ہم بھی پہلے باولنگ ہی کرنا چاہتے تھے . انہوں نے بتا یا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے .
. .