فواد چودھری پر کہاں کہاں اور کتنے مقدمات درج ہیں؟ تفصیل آگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر فواد چودھری پر پنجاب اور اسلام آباد میں 32 مقدمات درج ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کو مقدمات کی تفصیل فراہم کردی گئی۔

اسلام آباد ہائئیکورٹ میں فواد چودھری کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی، اس موقع پر وکیل درخواست گزار قیصر امام نے کہا کہ ایف آئی اے اور پولیس کی رپورٹس آگئی ہیں۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ فواد چودھری سے متعلق ایف آئی اے کے پاس لاہور اور اسلام آباد میں دو انکوائریاں ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ فواد چودھری کے خلاف 32 مقدمات درج ہیں، جن میں 29 پنجاب پولیس کے پاس ہیں جبکہ 3 مقدمات اسلام آباد پولیس کے پاس درج ہے۔فواد چودھری کے خلاف خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان، گلگت اور آزاد کشمیر کوئی مقدمہ نہیں۔

عدالت نے دوران سماعت کہا کہ سابق وفاقی وزیر پر درج مقدمات کا ریکارڈ آگیا ہے، ان مقدمات میں ریلیف کےلیے آپ متعلقہ عدالتوں سے رجوع کرسکتے ہیں۔عدالت نے مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی پر فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کی درخواست نمٹادی۔

Recent Posts

پاکستان نے افغانستان کے پی ٹی آئی احتجاج سے متعلق بیان کو مسترد کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان نے حکومت اور اپوزیشن میں سیاسی تناؤ سے متعلق افغان وزارت خارجہ…

6 mins ago

’میں سلمان خان سے شادی کرنا چاہتی ہوں ‘ نوجوان لڑکی کے سوال پر ارباز خان کا دلچسپ جواب

  ممبئی (قدرت روزنامہ )بالی ووڈ اداکار ارباز خان نے سلمان خان سے شادی کی…

14 mins ago

سیکیورٹی خطرات، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی عمران خان کے کیسز ملتوی کرنیکی کی درخواست

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے سیکیورٹی تھریٹس کے تناظر میں بانی پی ٹی آئی عمران…

17 mins ago

عرب شہری کی ملازمہ کے ساتھ ایسی شرمناک حرکت کہ عدالت نے سخت سزا سنا دی

دبئی (قدرت روزنامہ )امارات میں عرب شہری کو خاتون ملازمہ کے گال پر ہاتھ رکھنا…

25 mins ago

غزہ میں بربریت پرعالمی قوتوں کی خاموشی اتنی ہی قابل مذمت ہے جتنے اسرائیلی مظالم، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غزہ اس وقت بدترین بمباری…

29 mins ago

سعودی فرمانروا شاہ سلمان کس بیماری میں مبتلا ہو گئے ؟ پریشان کن خبر

ریاض (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا…

32 mins ago