بھارتی جیولین تھرور نیرج چوپڑا کی ارشد ندیم کے لیے حکومت پاکستان سے اپیل

نئی دہلی (قدرت روزنامہ)بھارتی جیولین تھرور نیرج چوپڑا نے حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ ارشد ندیم کو بین الاقوامی معیار کا جولین فراہم کیا جائے ۔

ایک انٹرویو میں نیرج چوپڑا کا کہنا تھا کہ یہ یقین کرنا مشکل ہےکہ ارشد ندیم کو جیولین کے حصول میں مشکل کا سامنا ہے، ارشد ندیم جس پائےکے ایتھلیٹ ہیں ان کے لیے یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔نیرج چوپڑا کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت ارشد ندیم کی ضروریات کو دیکھ سکتی ہے اور سپورٹ کر سکتی ہے، میری حکومت بھی میری سپورٹ کر رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم ٹاپ جیولین تھرور ہے، مجھے یقین ہے جیولین بنانےوالے ارشد ندیم کو سپانسر کرکے خوش ہوں گے ۔ ارشد ندیم کو جو چاہیے اسے دینا چاہیے، یہی میری درخواست ہے۔ خیال رہےکہ پاکستانی جیولین تھرور ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس کی تیاری کے لیے انٹرنیشنل لیول کی جیولین نہ ہونےکا انکشاف کیا تھا۔

Recent Posts

پاکستان نے افغانستان کے پی ٹی آئی احتجاج سے متعلق بیان کو مسترد کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان نے حکومت اور اپوزیشن میں سیاسی تناؤ سے متعلق افغان وزارت خارجہ…

4 mins ago

’میں سلمان خان سے شادی کرنا چاہتی ہوں ‘ نوجوان لڑکی کے سوال پر ارباز خان کا دلچسپ جواب

  ممبئی (قدرت روزنامہ )بالی ووڈ اداکار ارباز خان نے سلمان خان سے شادی کی…

12 mins ago

سیکیورٹی خطرات، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی عمران خان کے کیسز ملتوی کرنیکی کی درخواست

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے سیکیورٹی تھریٹس کے تناظر میں بانی پی ٹی آئی عمران…

15 mins ago

عرب شہری کی ملازمہ کے ساتھ ایسی شرمناک حرکت کہ عدالت نے سخت سزا سنا دی

دبئی (قدرت روزنامہ )امارات میں عرب شہری کو خاتون ملازمہ کے گال پر ہاتھ رکھنا…

22 mins ago

غزہ میں بربریت پرعالمی قوتوں کی خاموشی اتنی ہی قابل مذمت ہے جتنے اسرائیلی مظالم، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غزہ اس وقت بدترین بمباری…

26 mins ago

سعودی فرمانروا شاہ سلمان کس بیماری میں مبتلا ہو گئے ؟ پریشان کن خبر

ریاض (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا…

29 mins ago