موبائل فون سے بچوں کو کس حدتک نقصان ہوسکتا ہے؟ ممتاز آئی سرجنز نے وارننگ جاری کردی

لندن(قدرت روزنامہ) تمام تر نقصانات کے باوجود جدید ٹیکنالوجی کے اس دور میں موبائل فونز بچوں کی واحد تفریح بن کر رہ گئے ہیں۔ جو بچے باہر کھیلنے کی بجائے موبائل فونز پر زیادہ وقت گزارتے ہیں، ان کے والدین کو ممتاز آئی سرجنز کی طرف سے وارننگ دی گئی ہے کہ ان کے بچے ممکنہ طور پر اندھے ہو سکتے ہیں۔
میل آن لائن کے مطابق ڈاکٹر جان بولگر اور دیگر برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ بچوں کو زیادہ وقت کھیل کود میں گزارنا چاہیے اور بہت کم وقت فون استعمال کرنا چاہیے۔ جو بچے اس کے برعکس زیادہ وقت فون پر گزارتے ہیں اور کم وقت باہر کھیلتے ہیں، ان کی نظر تیزی سے کمزور ہو رہی ہے اور ان کے یکسر اندھا ہونے کا امکان کئی گنا بڑھ چکا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اسی عادت کے سبب ڈاکٹرز چار سال تک کی انتہائی کم عمر کے بچوں کو بھی سپیشل کنٹیکٹ لینز لگانے پر مجبور ہو چکے ہیں تاہم ان کی آنکھوں کو مزید نقصان سے بچا یا جا سکے۔ اس حوالے سے ایک تحقیق بھی کی گئی ہے، جس میں شامل بچوں کی موبائل فون کے استعمال اور باہر کھیلنے کی عادت ان کی بینائی کے ساتھ موازنہ کیا گیا۔ نتائج میں معلوم ہوا کہ جو بچے جتنا زیادہ وقت موبائل فون پر گزارتے تھے اور جتنا کم باہر کھیلتے تھے، ان کی بینائی اتنی ہی زیادہ کمزور تھی۔ان میں سے اکثر کے ’Myopia‘ کے عارضے میں مبتلا ہونے کا خطرہ بھی کافی بڑھ چکا تھا، جس میں انسان مکمل طور پر اندھا ہو جاتا ہے۔

Recent Posts

پاکستان نے افغانستان کے پی ٹی آئی احتجاج سے متعلق بیان کو مسترد کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان نے حکومت اور اپوزیشن میں سیاسی تناؤ سے متعلق افغان وزارت خارجہ…

1 min ago

’میں سلمان خان سے شادی کرنا چاہتی ہوں ‘ نوجوان لڑکی کے سوال پر ارباز خان کا دلچسپ جواب

  ممبئی (قدرت روزنامہ )بالی ووڈ اداکار ارباز خان نے سلمان خان سے شادی کی…

8 mins ago

سیکیورٹی خطرات، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی عمران خان کے کیسز ملتوی کرنیکی کی درخواست

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے سیکیورٹی تھریٹس کے تناظر میں بانی پی ٹی آئی عمران…

11 mins ago

عرب شہری کی ملازمہ کے ساتھ ایسی شرمناک حرکت کہ عدالت نے سخت سزا سنا دی

دبئی (قدرت روزنامہ )امارات میں عرب شہری کو خاتون ملازمہ کے گال پر ہاتھ رکھنا…

18 mins ago

غزہ میں بربریت پرعالمی قوتوں کی خاموشی اتنی ہی قابل مذمت ہے جتنے اسرائیلی مظالم، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غزہ اس وقت بدترین بمباری…

22 mins ago

سعودی فرمانروا شاہ سلمان کس بیماری میں مبتلا ہو گئے ؟ پریشان کن خبر

ریاض (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا…

26 mins ago