اسلام آباد اور لاہور میں بارش کب ہوگی ؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور لاہور میں 21 مارچ سے بارش کا امکان ہے .

محکمہ موسمیات کے مطابق 21مارچ سے پہاڑی علاقوں پر برفباری کا امکان ہے جب کہ پنجاب میں لاہور اور دیگر علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے .

کراچی میں 2 سے 3 روز مزید موسم گرم رہےگا جس کے بعد سمندری ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت میں کمی ہوگی . کراچی میں آج درجہ حرارت 37ڈگری ریکارڈ کیاگیا . محکمہ موسمیات کے مطابق راجھستانی ہواوں کی وجہ سے پورے سندھ میں موسم گرم ہواہے .

. .

متعلقہ خبریں