ایف آئی اے نے سابق وزیراعلی پنجاب کی رہائش گاہ 96 ایچ ماڈل ٹائون میں سوالنامہ ریسیو کروا دیا . ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں بطور اپوزیشن لیڈر ان کے چیمبر میں بھی سوالنامہ فکس کروا دیا گیا ہے . یہ وہی سوالنامہ ہے جس کے جوابات لیگی صدر نے ابھی تک جمع نہیں کروائے . وفاقی تحقیقاتی ادارے نے 8 اکتوبر تک بذریعہ فیکس، ای میل کے ذریعے جواب جمع کروانے کی ہدایت کی ہے . ذرائع کے مطابق ایف آئی اے جوابات جمع نہ کروانے پر سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے مسلسل عدم تعاون پر 9 اکتوبر کو عدالت کو آگاہ کرے گی . . .
لاہور(قدرت روزنامہ) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف کو جعلی اکائونٹس اور منی لانڈرنگ کے معاملے پر سوالنامہ بھجوا دیا . ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو 20 سوالوں پر مشتمل سوالنامہ بھجوا دیا .
متعلقہ خبریں