جعلی اکائونٹس اور منی لانڈرنگ ٗ ایف آئی اے نے شہباز شریف کو سوالنامہ بھجوا دیا

لاہور(قدرت روزنامہ) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف کو جعلی اکائونٹس اور منی لانڈرنگ کے معاملے پر سوالنامہ بھجوا دیا۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو 20 سوالوں پر مشتمل سوالنامہ بھجوا دیا۔ ایف آئی اے نے سابق وزیراعلی پنجاب کی رہائش گاہ 96 ایچ ماڈل ٹائون میں سوالنامہ ریسیو کروا دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں بطور اپوزیشن لیڈر ان کے چیمبر میں بھی سوالنامہ فکس کروا دیا گیا ہے۔ یہ وہی سوالنامہ ہے جس کے جوابات لیگی صدر نے ابھی

تک جمع نہیں کروائے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے نے 8 اکتوبر تک بذریعہ فیکس، ای میل کے ذریعے جواب جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے جوابات جمع نہ کروانے پر سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے مسلسل عدم تعاون پر 9 اکتوبر کو عدالت کو آگاہ کرے گی۔

Recent Posts

پشاور پولیس لائن دھماکے میں اہلکار ہی ملوث نکلا، اداروں نے تحویل میں لے لیا

پشاور(قدرت روزنامہ) پولیس لائن دھماکے میں پولیس اہل کار ہی ملوث نکلا، جسے اداروں نے…

3 mins ago

پریکٹس اینڈ پروسیجرز ایکٹ میں ترمیم مناسب سمجھی گئی، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پریکٹس…

31 mins ago

مخصوص جماعت کے لوگوں کی کچھ آڈیو کالز سامنے آئی ہیں، وزیراطلاعات پنجاب

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مخصوص جماعتو کے لوگوں…

1 hour ago

ٹک ٹاک کا جنون نوجوان کی جان لے گیا، فائرنگ کرنیوالا قریبی دوست گرفتار

لاہور(قدرت روزنامہ) ٹک ٹاک کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا، جاں بحق…

1 hour ago

وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 12 خوارج ہلاک، 6 فوجی جوان شہید

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) شمالی اور جنوبی وزیرستان میں 19 اور 20 ستمبر کو سیکیورٹی فورسز اور…

1 hour ago

صنم جاوید کے والد کی بازیابی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور (قدرت روزنامہ ) پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کے والد جاوید اقبال کی…

1 hour ago