اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایک ماہ کیلئے بجلی 5 روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے، سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی منہگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی۔اضافہ فروری کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے، نیپرا 28 مارچ کو سی پی پی اے کی درخواست کی سماعت کرے گی۔ درخواست منظور ہونے پر صارفین پر 40 ارب روپے سے زائد بوجھ پڑے گا۔
سی پی پی اے کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ فروری میں 6 ارب 87 کروڑ 60 لاکھ یونٹ بجلی فروخت ہوئی، اس دوران پانی سے 24.77 فیصد، مقامی کوئلے سے 13.94 فیصد، درآمدی کوئلے سے 1.89 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ فروری میں مقامی گیس سے 11.04 اور درآمدی ایل این جی سے 20.33 فیصد اور جوہری ایندھن سے 23.29 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔درخواست منظوری پر اضافے کا اطلاق کےالیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…
لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم…
شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب نے ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت میں جمع…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…
اس سال ان سات میدان جنگ سمجھے جانی والی ریاستوں میں کسی بھی امیدوار کیلئے…