کوئٹہ، نوشکی اور چاغی سمیت پاک-ایران سرحدی علاقوں میں زلزلہ، شدت 5.4 ریکارڈ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نوشکی اور چاغی سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
’ڈان نیوز‘ کے مطابق چمن، قلعہ عبداللہ، پشین اور دالبندین سمیت پاک-ایران سرحدی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.4 تھی، زلزلے کا مرکز کوئٹہ کے شمال مغرب میں 150 کلو میٹر دور تھا جبکہ گہرائی 35 کلومیٹر زیر زمین تھی۔
زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے، تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
قبل ازیں 13 مارچ کو بھی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی اور خیبر پختونخوا کے دار الحکومت پشاور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ8 بج کر24 منٹ پر آیا، شدت 5.3 تھی، زلزلے کی گہرائی 130 کلو میٹر تھی، زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔
گزشتہ 10 فروری کو بھی صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقوں پشاور، سوات، چارسدہ، چترال، دیر، مانسہرہ، ملاکنڈ، ہنگو، میرانشاہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹلے محسوس کیے گئے تھے، جس کے سبب عوام خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے تھے، علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی زیر زمین 142 کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز ہندوکش ریجن میں تھا۔

Recent Posts

گلگت بلتستان میں سیاحت کے موسم میں سی 130 طیارے چلائے جائیں، امیر مقام

گلگت (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام کا کہنا ہے…

3 mins ago

وفاق کو مضبوط کرنے کی سیاست سب کی ضرورت ہے، راجا پرویز اشرف

لاہور (قدرت روزنامہ)سابق اسپیکر اور صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب راجا پرویز اشرف نے کہا…

14 mins ago

پاکستان میں حالیہ 24.8 فیصد مہنگائی اگلے سال 12.7 فیصد پر آنے کا امکان ہے، آئی ایم ایف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ…

31 mins ago

سیریز ‘صلاح الدین ایوبی’ میں محمد نورالحسن کی انٹری ہوگئی

ترکیہ(قدرت روزنامہ)اسلامی تاریخی پر بننے والی پاکستان اور ترکیہ کی مشترکہ سیریز ‘صلاح الدین ایوبی’…

55 mins ago

شیر شاہ کباڑی مارکیٹ میں اسکریپ کی دکانوں کی بندش پر حکومت کو نوٹس

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ ہائی کورٹ نے پولیس کی جانب سے اسکریپ اور کباڑ کی دکانیں…

1 hour ago

50 ہزار بار اے ایس پی شہر بانو جیسے بچوں کا ہاتھ چوموں گی، جگن کاظم

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور میزبان جگن کاظم نے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ…

1 hour ago