طب کی معیاری اور قابل اعتماد سہولیات کی فراہمی کو موثر بنانا ہوگا، سیکرٹری صحت بلوچستان


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سیکرٹری صحت عبداللہ خان کی زیر صدارت بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز کا قیام کے لیے اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں سربراہ شعبہ امراض قلب پروفیسر ڈاکٹر جلال الدین ، ایڈیشنل سیکرٹری صحت عارف خان ، ایڈیشنل سیکرٹری صحت عبدالححمید زھری ، چیف پی اینڈ ڈی ہیلتھ سیکش مرضیہ ، اسسٹنٹ پروفیسر کارڈیک سرجری ڈاکٹر عصمت اچکزئی ، ڈویژنل ڈائریکٹر کوئٹہ ڈاکٹر لبنی خلیل ، ڈائریکٹر ایڈمن بلوچستان ہیلتھ کارڈ ڈاکٹر احمد ولی ، گورننس اسپیشلسٹ عبدالقادر ناصر اور سینئر پروگرامر سوراب رفیق نے شرکت کی سیکرٹری صحت عبداللہ خان نے کہا کہ کوئٹہ میں بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز کا قیام بہت بڑی پیش رفت ہے جو نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز (NICVD ) کے ماڈل کو مدنظر رکھتے ہوے بنایا جاے گا صوبائی حکومت جدید طرز کا بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز قا?م کرے گی بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز کو صوبائی حکومت کی جانب سے جدیدطبی مشینری اور آلات بھی فراہم کئے جاے گے بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز 200 بستروں پر مشتمل ہوگا جہاں بلوچستان کے عوام کو امراض قلب کے جدید علاج کی سہولیات فراہم ہوں گی عوام کو علاج کیلئے دوسرے شہروں میں نہیں جانا پڑے گا صوبے کے بی ایچ کیوزکو ابتدائی طور پر سیٹلائیٹ کے ذریعہ انسٹی ٹیوٹ سے منسلک کیا جائے گا انسٹیٹیوٹ میں کارڈیالوجی ، کارڈیک سرجری ، الیکٹروفزیالوجی ،بچوں کی کارڈیالوجی ، ریڈیالوجی اور پتھالوجی کی سہولیات دستیاب ہونگی سیکرٹری صحت نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ویڑن کے مطابق بلوچستان میں صحت کی معیاری اور قابل اعتماد سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات کو موثر بنانا ہوگا بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز کا قیام صوبائی حکومت کے ایسا دیرپا فلاحی منصوبے ہیں جن کا فائدہ براہ راست غریب اور عام آدمی کو ہوگا اس لئے ضروری ہے کہ منصوبے پر عملدرآمد میں درپیش رکاوٹوں کو دور کرکے مزید بغیر کسی غیر ضروری تاخیر کے اس پر عمل درآمد شروع کردیا جائے بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز کی تعمیر صوبے کی طبی تاریخ کا ایک غیر معمولی منصوبہ ہے جس کی تکیمل سے دل کے امراض کا مہنگا علاج مقامی سطح پر ہی سرکاری اخراجات سے ممکن ہوگا صوبائی دارلحکومت کے اس مرکزی ہسپتال میں عوام کو دل کی ہنگامی طبی سروسز کے ضمن میں درپیش مسائل اور مشکلات کا ازالہ ممکن ہوسکے، محکمہ صحت بلوچستان میں اصلاحات کے ذریعے بہتر طبی سروسز کی فراہمی کے لئے اقدامات جاری ہیں۔

Recent Posts

جامعہ لورالائی کے طلبا نے یونیورسٹی کا گیٹ بند کردیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جامعہ لورالائی کے طلبا نے یونیورسٹی کا گیٹ بند کردیا ہے ،طلبا کے مطابق یونیورسٹی…

3 hours ago

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ) انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی…

4 hours ago

ملک میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیسے ممکن ہے؟ وزیر توانائی نے حل بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ…

4 hours ago

انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں شان مسعود کی سنچری

لندن (قدرت روزنامہ)انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں شان مسعود نے ایک اور سنچری جڑ دی۔…

4 hours ago

یوم تکبیر، سندھ حکومت نے محکمہ خزانہ کے ملازمین کی چھٹی منسوخ کردی

کراچی (قدرت روزنامہ) سندھ حکومت نے محکمہ خزانہ کے افسران و ملازمین کی چھٹی منسوخ…

4 hours ago

اے ایس پی شہر بانو کو محسن نقوی کی پی ایس او تعینات کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اچھرہ واقعے سے شہرت حاصل کرنیوالی اے ایس پی سیدہ شہر…

5 hours ago