ڈاکٹروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں قابل مذمت عمل ہے، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے اپنے پریس ریلیز میں کہا ہے کہ ٹیچنگ ہسپتال لورالائی کے شعبہ میڈیسن کے اسسٹنٹ پروفیسر اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کو نیشنل ایڈز کنٹرول پروگرام کے کی طرف سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ، میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال لورالائی اور ڈپٹی کمشنر لورالائی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مذکورہ شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے قانونی کارروائی کی جائے بلوچستان میں ڈاکٹروں کیلئے کام کرنا روز بروز مشکل ہوتا جارہا ہے اور ہر وقت جان گنوانے کے خطرات سے گھرے ہوتے ہیں ، گزشتہ دنوں ٹیچنگ ہسپتال لورالائی کے اسسٹنٹ پروفیسر اور شعبہ میڈیسن کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کو نیشنل ایڈز کنٹرول پروگرام کے ایک ملازم کی طرف سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ، مذکورہ شخص پہلے بھی بلیک میلنگ اور دھمکیوں کے واقعات میں ملوث رہا ہے اور نہ خود اس پروگرام میں کام کرتا ہے اور نہ ہی دوسروں کے کام کرنے دیتا ہے ، میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ٹیچنگ ہسپتال لورالائی کی جانب سے مذکورہ شخص کے خلاف متعلقہ محکمے کو بھی کچھ عرصہ پہلے ملازمت سے برخاست کرنے کی درخواست دی جا چکی ہے۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ٹیچنگ ہسپتال لورالائی اور ڈپٹی کمشنر لورالائی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فورا مذکورہ شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے قانونی کارروائی کی جائے بصورت دیگر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

Recent Posts

پنجگور ، دو گروپوں میں تصادم ،دو بھائی جاں بحق تین افراز زخمی

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…

3 mins ago

سیندک، شہری بجلی کے کمبوں سے محروم ،زمین پر لٹکی تار کسی بڑے حادثہ کو رونما کرسکتی ہیں

نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…

9 mins ago

عاطف خان کے الزامات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آڈیو پیغام بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…

24 mins ago

پارلیمان کو ربڑ اسٹمپ بنانا قابل افسوس، یہ جو کھڈے کھود رہے ہیں کل ان میں خود ہی گریں گے، ایمل ولی خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…

32 mins ago

سروسز چیفس کی مدت ملازمت بڑھا کر فرد واحد کو نہیں، ادارے کو مضبوط کیا، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمران اپنے…

39 mins ago

سروسز چیفس کی مدت 5 سال،سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 34 ہو گئی، قائم مقام صدر نے بل پر دستخط کر دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے تمام 6 بل قائم…

45 mins ago