چہرے کے تاثرات سے ڈپریشن کا پتہ لگانے والی ایپ متعارف


ہینوور(قدرت روزنامہ)محققین نے اسمارٹ فون کی ایک ایسی ایپ متعارف کروائی ہے جو آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا استعمال کرتے ہوئے چہرے کے تاثرات سے ڈپریشن کا پتہ لگا سکتی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمنی کی محققین کی ایک ٹیم نے ’موڈکیپچر‘ نامی ایپ تیار کی ہے جس کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ یہ ایپ اے آئی ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے بہتر ذہنی صحت کے مواقع فراہم کرسکتی ہے۔
محققین نے ایسوسی ایشن آف کمپیوٹنگ مشینری کی سی ایچ آئی 2024 کانفرنس میں اس حوالے سے رپورٹ پیش کی۔ جرمنی کے شہر ہینوور میں ڈارٹ ماؤتھ کے شعبہ کمپیوٹر سائنس اور گیزل سکول آف میڈیسن کے محققین نے کانفرنس میں کہا کہ اے آئی سے منسلک چہرے کا تصویری پروسیسنگ سافٹ ویئر صارف کو معلوم پڑنے سے بھی پہلے ڈپریشن کا پتہ لگا سکتا ہے۔
موڈ کیپچر نامی ایپلی کیشن فون کا فرنٹ کیمرہ استعمال کرتی ہے اور روزمرہ کے استعمال کے دوران صارف کے چہرے اور اردگرد کے ماحول کی تصویر لیتی ہے جس کے بعد چہرے کے تاثرات اور ڈپریشن سے وابستہ اشاروں کا موازنہ کرتے ہوئے نتائج فراہم کرتی ہے۔
مطالعے کے شریک اول مصنف، ڈاکٹر سبیگیا نیپال نے میڈیا کو بتایا کہ ہم نے یہ ایپ ڈپریشن کی نگرانی اور اس کا پتہ لگانے کے روایتی طریقوں میں موجود اہم خلا کو پُر کرنے کے لیے تیار کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ روایتی طریقوں میں اکثر متاثرہ شخص خود رپورٹ کرتا ہے اور طبی جائزے بھی شامل ہوتے ہیں جو تعصب پر بھی مبنی ہوسکتے ہیں لیکن اسکے باجود کسی فرد کی ذہنی حالت کی مسلسل نگرانی نہیں کی جاسکتی۔ یہ ایپ ان تمام خلا کو پُر کرتی ہے۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

5 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

5 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

5 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

5 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

5 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

6 hours ago