راولپنڈی پولیس نے مراد سعید، پرویز الٰہی کی گرفتاری کیلیے وارنٹ حاصل کرلیے


راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی رہنما و سابق وفاقی وزیر مراد سعید اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف راولپنڈی پولیس نے 9 مئی سے متعلق مختلف تھانوں میں دہشت گردی و دیگر دفعات کے تحت درج مقدمات میں دونوں کی گرفتاری کی لیے وارنٹ حاصل کرلیے۔
پوٹھوہار ڈویژن کے کینٹ اور سول لائن سرکلز نے رپورٹ ارسال کر دی جس کے مطابق سابق وفاقی وزیر مراد سعید تھانہ کینٹ کے دہشت گردی ایکٹ و دیگر سنگین دفعات کے تحت درج مقدمہ 836/23 اور تھانہ آر بازار میں اِنہیں جرائم کے تحت درج مقدمہ نمبر 708/23 میں نامزد ہیں جس کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق دیگر افراد جن میں سینیٹر فیصل جاوید خان، اعظم سواتی، اظہر مشوانی اور خرم ذیشان کے خلاف کینٹ سرکل کے پانچوں تھانوں میں کوئی مقدمہ درج نہیں۔
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی بھی اِنہیں مقدمات یعنی تھانہ کینٹ کے مقدمہ نمبر 836/23 اور تھانہ آر اے بازار کے مقدمہ نمبر 708/23 میں نامزد ہیں اور ان کے بھی ان مقدمات میں وارنٹ گرفتاری حاصل کیے گیے ہیں۔
کریمنل ریکارڈ کے حوالے سے بتایا گیا گیا ہے کہ سابق وفاقی وزیر مراد سعید کے خلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ نمبر 981/23 اور تھانہ مورگاہ میں مقدمہ نمبر 397/23 درج ہے جبکہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف تھانہ سول لائن میں بھی مقدمہ نمبر 981/23 درج ہے۔
سینیٹر فیصل جاوید، سینیٹر اعظم سواتی، اظہر مشوانی اور خرم ذیشان کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ انکے خلاف سول لائن سرکل کے تھانہ سول لائنز اور تھانہ مورگاہ میں کوئی مقدمہ درج نہیں اور نہ ہی وہ کسی مقدمے میں نامزد ہیں۔
واضح رہے کہ حکام کی جانب سے راولپنڈی پولیس سے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں سابق وفاقی وزیر مراد سعید، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سمیت سینیٹر فیصل جاوید، سینیٹر اعظم سواتی، اظہر مشوانی خرم ذیشان کے کریمنل ریکارڈ اور اسکے اسٹیٹس کے متعلق دریافت کیا گیا۔
سی پی او آفس راولپنڈی کی جانب سے تھانوں کی سطح سے تمام ریکارڈ چیک کرکے مطلوبہ ریکارڈ و معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔

Recent Posts

آج کی قانون سازی کے بعد آرمی چیف کی مدت ملازمت کم ہوگئی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے…

4 mins ago

وزیر اعظم کا وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ میں ردوبدل اور اضافے کا فیصلہ…

7 mins ago

جنرل عاصم منیر 2028 تک چیف آف آرمی سٹاف رہیں گے، خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی…

10 mins ago

بیوی کی کال نے شوہر کو84کروڑروپے کامالک بنادیا

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)جب دفتر جاتے ہوئے راستے میں آپ کو یاد آئے کہ لنچ باکس…

20 mins ago

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ…

24 mins ago

تھانیدارشوہر کے مبینہ تشددکےبعد اداکارہ نرگس پر ایک اور مشکل آن پڑی

  لاہور (قدرت روزنامہ)شوہر کے مبینہ تشدد کا شکار اداکارہ نرگس ہسپتال پہنچ گئیں۔اداکارہ نرگس…

51 mins ago