نواز شریف، آصف زرداری، یوسف گیلانی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس، عدالت نے نیب سے رپورٹ طلب کرلی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)احتساب عدالت اسلام آباد نے صدر مملکت آصف علی زرداری، سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف توشہ خانہ سے قیمتی گاڑیاں اور تحائف وصول کرنے سے متعلق ریفرنس میں آئندہ سماعت پر قومی احتساب بیورو (نیب) سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کے مطابق احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کیس کی سماعت کی، اس موقع پر نیب پراسیکیوٹر اظہر مقبول شاہ نے کہا کہ نواز شریف نے شامل تفتیش کرنے کی درخواست دی تھی، نواز شریف کو شامل تفتیش کرلیا گیا تھا، اب ہمارے تفتیشی افسر دستیاب نہیں ہیں، تفتیش کی روشنی میں رپورٹ پیش کریں گے کہ کیس چلایا بھی جاسکتا ہے یا نہیں۔نیب پراسیکیوٹر نے استدعا کی کہ عدالت آئندہ سماعت تک کا وقت دے دیں، ہم رپورٹ جمع کروا دیں گے۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 17 اپریل تک ملتوی کردی۔

Recent Posts

بانی پی ٹی آئی کو رہا کرواکر واپس لے جانیوالے خود غائب ہوگئے : امیر مقام

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ…

2 mins ago

پی ٹی ایم جیسی قوم پرست جماعت پر پابندی صوبائی سیاست اور قوم پرستی کو دبانے کی کوشش ہے ‘سردار اختر مینگل

پاکستانی مقتدرہ کی جانب سے پی ٹی ایم پر پابندی کی مذمت کا سلسلہ جاری…

11 mins ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کی نااہلی کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کی نااہلی کیلئے درخواست دائر کردی گئی،درخواست ایڈووکیٹ عزیز الدین…

24 mins ago

پی ٹی آئی رکنِ قومی اسمبلی کی اپنے ہی وزیرِ اعلیٰ پر تنقید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ قومی اسمبلی جنید اکبر…

25 mins ago

کراچی دھماکا خودکش قرار، غیر ملکیوں کی گاڑی سے بارود سے بھری کار ٹکرائی گئی

کراچی (قدرت روزنامہ)تفتیشی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی میں گزشتہ شب ایئر پورٹ…

39 mins ago

تحریک انصاف کا فلسطین یکجہتی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے فلسطین یکجہتی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے…

47 mins ago